اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر) صوبائی حکومت نے ڈڈھوچہ ڈیم تعمیر سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف مشکلات جن میں زمین کا حصول مقدمہ بازی اور ڈیم کی تعمیر کی نوعیت کی وجہ سے ڈیم کی تعمیر کا آغاز تاحال نہیں ہوسکا۔سپریم کورٹ میں عدالت نے رپورٹ کی کاپی فریقین کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف مشکلات جن میں زمین کا حصول مقدمہ بازی اور ڈیم کی تعمیر کی نوعیت کی وجہ سے ڈیم کی تعمیر کا آغاز تاحال نہیں ہوسکا تاہم ڈیم کی تعمیر کی غر ض سے ڈیم کے قریب کسی بھی قسم کی تعمیرات پر پابندی لگا دی گئی ہے اور گردونواح کی زمینوں کے مالکان کو تعمیرات سے روکنے کے نوٹس جاری کر دئیے گئے۔ زمین حاصل کرنے کیلئے 2853 ملین روپے مجموعی طور پر رکھے گئے۔
ڈڈھوچہ ڈیم ، زمین نہ ملنے ، مقدمہ بازی کی وہ سے تعمیر شروع نہیں ہوسکی،رپورٹ سپریم کورٹ جمع
Oct 09, 2021