پنجاب میں  ڈینگی  وائرس کی بگڑتی صور تحال، ہسپتالوں میں ہیلتھ ایمر گنسی نا فذ

لاہور‘ کراچی(این این آئی) پنجاب میں ڈینگی وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ہسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی اور تمام ہسپتالوں کو 24 گھنٹے کام کرنے کی ہدایت کردی۔ پنجاب میں ڈینگی وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت نے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی۔محکمہ صحت نے تمام ہسپتالوں کو ڈینگی کے حوالے سے 24 گھنٹے کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی وارڈ کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔وزیرصحت پنجاب نے کہا بارشوں کے باعث آئندہ 3ہفتے میں ڈینگی صورتحال بگڑنے کا خدشہ ہے، ڈینگی لاروا کی افزائش میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا۔یاد رہے سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندر کا کہنا تھا کہ رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے2423 کیسز اور رواں سال لاہور میں ڈینگی کے1887 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ صوبے بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 341مریض داخل ہیں ، جن میں صرف لاہور کے اسپتالوں میں 182مریض زیر علاج ہے۔کراچی میں مزید 27 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوگئے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 62 کیس رپورٹ ہوگئے، جس میں سے 27 کا تعلق کراچی سے ہے، جبکہ حیدر آباد میں 30 اور میرپورخاص سے 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ رواں ماہ اب تک 278 مرد و خواتین ڈینگی وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، جس میں سے 118 کا مریضوں کا تعلق کراچی سے ہے۔حکام نے بتایاکہ کراچی اور حیدرآبادمیں سب سے زیادہ ڈینگی کے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔گزشتہ ماہ ستمبر میں ڈینگی 603، جنوری تا اگست تک ایک ہزار 365 اور رواں سال اب تک دو ہزار 197 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جبکہ 6 اموات بھی ریکارڈ کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن