وزیراعظم ‘وزیراعلیٰ کی طرف سے عشرہ رحمت اللعالمینؐ منانے کا اعلان قابل تحسین: عبدالخبیر آزاد

Oct 09, 2021

لاہور (خصوصی نامہ نگار)مرکزی روئیت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئر مین مولانا سید عبدالخبیر آزاد خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور نے جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضورؐ ساری کائنات انسانی اور سارے جہانوں کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے،آپکی بعثت کائنات انسانی پر اللہ تعالیٰ کا احسان عظیم ہے۔انہو ں نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طرف سے ماہ ربیع الاوّ ل کے موقع پر عشرہ رحمت اللعالمینؐ منانے کا اعلان نہایت قابل تحسین ہے۔مولانا سید عبدالخبیر آزادبلوچستان میں حالیہ زلزلہ میں ہونے والے جانی ومالی نقصانات پر اپنے دلی درد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم کو اجتماعی توبہ کر نی چاہیے اور اپنے گناہوں پر استغفار کرنا چاہیے تا کہ آئندہ ایسی آفتوں سے بچا  جاسکے۔آخر میں عالم اسلام کی خو شحالی،پاکستان کی ترقی و استحکام،افواج پاکستان کی مضبوطی و ترقی،کرونا وائرس کے خاتمے،کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

مزیدخبریں