10ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن  ججوں کے تبادلے،6نئے تعینات

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے راولپنڈی میں خدمات انجام دینے والے 10ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تبادلے اور 6نئے ججوں کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں،راولپنڈی سے تبدیل ہونے والوں میںایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج علی رضا کو احمد پور ایسٹ، ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج ملک اعجاز آصف کو دیپالپور،ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج محمد یاسر ندیم کو پپلاں، ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج باسط علیم کو جھنگ، ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج  طاہر عباس کو پسرور،ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج محمد نسیم تارڑ کو بہائولنگر ،ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج سردار حامد حسین کو عارف والا، ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان بھکر کو عارف والا، ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج عمر بن اکبر قریشی کو حافظ آباد اورایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج عبدالقیوم کو لاہور تبدیل کر دیا گیا جبکہ ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج محمد سعید کو لاہور سے، ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج  محمد آصف کو دنیا پور سے،ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج خورشید عالم بھٹی کو لیاقت پور سے، ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج  محمد وارث جاوید کو گوجرانوالہ سے، ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج محمد الیاس کو فیصل آباد سے اور ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج  عدنان مشتاق کو لاہور سے راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن