لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک کے رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ ربیع الاول میں حکومت میلاد جلسے،جلوس اور ریلیوں کو فول پروف سکیورٹی یقینی بنائے۔ رسول اکرم ؐ کا جشن ولادت بھر پور عقیدت اور محبت سے منائیں گے۔ماہ ربیع الاول میں محافل ذکر اللہ،سیرت و میلاد محافل منعقد کی جائیں،جشن میلاد کا کیک بھی کاٹا جائے گا۔سردار محمد طاہر ڈوگر ، شریف الدین قذافی ، صاحبزادہ عبداللہ ثاقب ، مفتی سلیم نقشبندی، غلام محی الدین جلالی اور عاصم ریاض گجر نے کہا کہ سیاسی سماجی اور دینی طبقات کے علاوہ تاجروں اور صنعتکاروں کو بھی مدعو کریں گے۔رہنمائوں نے کہا کہ قومی واحدت کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ذاتیات کے خول سے نکلنا ہوگا۔
حکومت میلاد جلسے،جلوس اور ریلیوں کو فول پروف سکیورٹی یقینی بنائے طاہر ڈوگر، شریف الدین قذافی
Oct 09, 2021