نبی مہربان کی آمد پر ظلمت کے اندھیرے ختم ہو گئے، حافظ ادریس

لاہور(خصوصی نامہ نگار)مرکزی رہنما جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ نبی مہربان کی آمد پر ظلمت کے اندھیرے ختم ہو گئے۔ اسلام کی روشنی پوری دنیا میں پھیل گئی۔ عدل و انصاف کا بول بالا ہونے لگا۔ مظلوموں اور پسے ہوئے لوگوں کی محرومیاں دور ہو گئیں۔ غلامی کا دور ختم ہو ا۔ عقیدہ ختم نبوت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ کارٹون بنانے والے ملعون کا انجام پوری دنیا نے دیکھا، وہ آگ میں جل کر عبرت ناک موت مرا۔ دنیا کے تمام مسائل کا حل قرآن و سنت کی پیروی اختیار کرنے میں ہے۔ اصل مسائل کی جڑ طاغوتی نظام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حافظ ادریس نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔ آئے روز عوام فاقہ کشی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ انصاف کا حصول غریب کے لیے مشکل بنا دیا گیا۔ الیکشن میں عوام کو بڑے سبز باغ دکھائے گئے اور کہا گیا کہ تیل، بجلی اور گیس کے نرخ بڑھیں تو سمجھ لیں کہ حکمران کرپشن کر رہے ہیں۔ آج منہ زور مہنگائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ گھر کا چولھا جلانا مشکل ہو گیا ہے۔ غریب غربت کی دلدل میں پھنستا جا رہا ہے۔ بے رحم حکومت کہتی ہے کہ سب اچھا ہے۔ حکمران محل سے باہر نکل کر بازار کا دورہ کریں تو آٹا اور دال کی قیمتوں کا بھائو معلوم ہو جائیگا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...