نیب ترمیمی نیب آرڈیننس وزرائ، مشیروں کے تحفظ کیلئے ہے :چوہدری اقبال

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ( ن) کے سینئر راہنما سابق صوبائی وزیر تعلیم چوہدری اقبا ل گجر ایم پی اے نے کہا ہے کہ نیب ترمیمی نیب آرڈیننس وزرائ، مشیروں کے تحفظ کیلئے ہے ۔ چیئر مین نیب کی تقرری کیلئے وزیر اعظم کا اپوزیشن لیڈر میاں شہبا زشریف سے مشاورت نہ کرنا آئین سے متصادم اور حکمرانوں کے غیر جمہوری رویے کاعکاس ہے حکمران اپنی بقاء نیب قوانین  میںترامیم اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں تلاش کر رہے ہیں جبکہ بھوک مہنگائی اور بیروزگاری کے مارے عوام کے ریلیف کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے ۔ ترمیمی آرڈیننس حکومت کی طرف سے اپنے وزیر وں مشیروں کو این آ ر او دینے کی عملی اور دانستہ کوشش ہے حکومت میں بیٹھے مافیا کو تحفظ دینے کیلئے حکمرانوں نے نیب قوانین تبدیل کر لئے ہیں۔ اپوزیشن کو3سال رگڑا لگانے والے اب اپنے تحفظ کے لئے نیب ترمیمی آرڈیننس لے آئے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن