شفاف الیکشن ہوئے تو پیپلز پارٹی اقتدار میں آجائیگی: بیگم بیلم حسنین

لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ اگرکل شفاف الیکشن کروالیں تو پیپلزپارٹی اقتدارمیں آجائے گی موجودہ حکومت عوام اورغریب دشمن ہے پی ٹی آئی کے دور میں بے روزگاری میں اضافہ ہواایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے عوام سے دووقت کی روٹی بھی چھین لی ہے وفاق اور پنجاب کی طرح کشمیرمیں بھی کٹھ پتلی حکومت ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ جیالے موجودہ حکومت کے خلاف حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں عمران خان کو جمہوریت کا کچھ پتہ نہیں ہم نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں عمران خان کو ایک ایجنڈے کے تحت مسلط کیاگیاہے جس سے صرف چندچہروں کوہی فائدہ ہواہے باقی عوام کٹھن ترین زندگی گزاررہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن