مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں حکومت ناکام ہوچکی :رانا محمود

Oct 09, 2021

بچیانہ (نمائندہ نوائے وقت)مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما رانا محمود نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے غریب کی زندگی اجیرن بنا دی ہے تبدیلی سرکار مہنگائی کی صورت میں ایک بڑی تبدیلی لے آئی ہے حکومتی ارکان عام مارکیٹوں میں آکر دیکھیں عوام اب اس تبدیلی سرکار سے کتنی تنگ آچکی ہے حکومت کی جانب سے بجلی گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اس سطح پر پہنچا دی گئی ہے کہ عوام کیلئے اب دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں