جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن)کے رہنما ویوسی وائس چیئرمین میجر(ر ) حسن سردار نے کہا ہے کہ حکومت سے نجات ہی پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے موجودہ دور حکومت میں جمہوری روایات کو تباہ کیا گیا ملکی معیشت کا جنازہ نکل چکا ہے عام آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں حالات روز بروز بد سے بدتر ہورہے ہیں حکومت نے عوام کی تمام امیدیں اور توقعات خاک میں ملا دی ہیں حکمرانوں کی نا اہلی نے ملک کو اقتصادی، سیاسی، احتسابی و پارلیمانی بحرانوں میں ڈبو دیا ہے حکمرانوں نے اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیاہے۔