اپوزیشن کی منفی سیاست دم توڑ چکی : کنور عمران سعید

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی صدر کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نیب کی تقرری پر کرپٹ اپوزیشن سے مشاورت نہ کرنے کا فیصلہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ان لوگوں کیساتھ قومی مفادات پر بات نہیں کریںگے جنہوںنے ملکی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے موجودہ مہنگائی اور بیرگاری کی بنیادی وجہ سابق حکمرانوں کے عوام دشمن معاہدے ہیں جس کا خمیاہ آج قوم بھگت رہی ہے حکومت کی خدمت کی سیاست کے آگے اپوزیشن کی منفی سیاست دم توڑ چکی ہے ان کی سیاست کا مرکز ومحور اپنی کرپشن کو چھپانا ہے جس کو حکومت کبھی بھی کامیاب نہیںہونے دیگی ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے اس موقع پر پیر سکندر شاہ ،شیخ زین ندیم،رانا زاہدمحمود خان ، رانافہد قیوم،حافط رضوان جانی ، عدنان کاکڑ ،منظور آصف ورک ودیگر موجودتھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...