آر پی او کی نارووال میں کھلی کچہری،شکایات پر احکامات جاری

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکا مات کے پیش نظر ریجنل پولیس آفیسر عبدالکریم نے ’’عوامی رابطہ مہم ‘‘کے تحت ڈی پی او آفس نارووال میں لگائی جانے والی کھلی کچہری میں عوامی شکایات کو سنااور شکایات کے ازالہ کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں ۔ڈی پی او نارووال سید علی اکبر کے علاوہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بھی موجود تھے ۔شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسرعبدالکریم نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد پولیس اورعوام کے درمیان خوشگوار فضا پیداکرنا اور نفرت کی حائل خلیج کو دور کرنا ہے۔شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا اور جرائم پیشہ عناصر کو عدالت مجاز سے سزا دلوانا پولیس کا فرض ہے ۔ کمیونٹی کے تعاون کے بغیر پولیس کا وجود بے معنی ہو کر رہ جاتا ہے۔شہریوں کا فرض ہے کہ جرائم پیشہ اور شر پسند عناصر کی نشاندہی کریں تا کہ جرم کو سر زد ہونے سے قبل روک لیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...