لاہور(کامرس رپورٹر) ریجنل چیئرمین پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن ڈاکٹر عبدالکریم نے حکومت پر زور دیا کہ پولٹری فیڈ میں استعمال ہونیوالے اجزاء کی امپورٹ پرٹیکسز اور امپورٹ ڈیوٹی ختم کرے اور ڈالر کی قیمت میں کمی کیلئے اقدام کرے تاکہ عوام کو سستی پولٹری میسر آئے اس وقت ڈالر کی قیمت زیادہ ہونے اور پولٹری فیڈمیں استعمال ہونے والے اجزاء پر زائد امپورٹ ڈیوٹی کے پولٹری فیڈ کی بوری کی قیمت 3900روپے تک پہنچ گئی ہے جس کے باعث پولٹری مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ہے ۔