لاہور(نمائندہ خصوصی)غازی آباد میں چارجر چھپانے پر چھوٹے بھائی نے اپنے ہی بڑے بھائی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق غازی آباد کے رہائشی عبدالباری کی اپنے بڑے بھائی احمد سے چارجر چھپانے پر تلخ کلامی ہو گئی جس پر عبدالباری نے طیش میں آکر کچن میں پڑی چھری اٹھا کر احمد پر حملہ کر کے اسے چھری کے پے درپے وار کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول نے موبائل چارجر چھپایا جس پر چھوٹے بھائی نے طیش میں آکر چھری کے وار کر کے اسے قتل کر دیا ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں