لاہور(سپورٹس ڈیسک ) نیوزی لینڈ کے سٹار بیٹسمین مارٹن گپٹل نے بھی دورہ پاکستان کی منسوخی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔مارٹن گپٹل کا کہنا ہے کہ پاکستان سے میچز ہو جاتے تو ورلڈ کپ کی تیاری کا اچھا موقع مل جاتا۔ وہ پاکستان کیخلاف میچ کے منتظر تھے لیکن فیصلے سے مایوسی ہوئی۔پاکستان سخت حریف ہے اور یو اے ای کی کنڈیشز میں وہ اور بھی زیادہ سخت ہوں گے۔سکیورٹی خدشات سے احسن طریقہ سے نمٹا جاسکتا تھا لیکن دورہ منسوخ کرنا مایوسی کا سبب بنا، امید ہے پاکستان میں جلد کرکٹ شروع ہوگی۔ ان کی بیوی کو ملنے والی دھمکی آمیز ای میل کا اہلیہ نے انہیں نہیں بتایا تھا۔