کراچی(کامرس رپورٹر) صدر وقائمقام سرپرست اعلیٰ یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیرطفیل نے ہرنائی بلوچستان میں شدید زلزلے درجنوں افرادکی شہادت اورزخمی ہونے پر انتہائی گہرے افسوس اوررنج کا اظہار کرتے ہوئے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔انہوں نے کہاکہ یو بی جی کے تمام ممبران متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پوری قوم سے میری خصوصی اپیل ہے کہ وہ اپنے مشکل زدہ بھائیوں کی بحالی کے لئے آگے آئیں اورخصوصا مخیر حضرات اپنے بھائیوں کی دل کھول کر مدد کریں۔ زبیرطفیل نے وفاقی وصوبائی حکومت سے زخمیوں کے علاج کے سلسلے میں تمام تر وسائل استعمال کرنے اورجاں بحق افراد کے لواحقین اورمتاثرین کی ہرممکن تعاون کی اپیل بھی کی۔