پیپسی کو پاکستان اور نووا ٹیکس لمیٹڈ کے مابین معاہدہ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پیپسی کو پاکستان اور نوواٹیکس لمیٹڈ کی جانب سے ری سائیکل کی گئی پلاسٹک سے بنائی گئی پلاسٹک بوتلوں کی پاکستان مارکیٹ میں کمرشل سطح پر تیاری کے لیے ٹرائلز کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ دونوں کمپنیوں کے مابین یہ معاہدہ دبئی میں جاری ایکسپو 2020  میں قائم پاکستان پویلین میں ہوا  اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم بھی موجود تھے۔ یہ معاہدہ پیپسی کو پاکستان اور نووا ٹیکس لمیٹڈ کے مابین پہلے سے جارہ اشتراک کو مزید آگے بڑھانے کی جانب ایک قدم ہے جس میں پانچ ہزار ٹن پلاسٹک کو جمع کر کے ری سائیکلنگ کے مرحلے سے گزارا  جائیگا۔ معاہدے کے تحت دونوں کمپنیاں پاکستان میں فاضل پلاسٹک بوتلوں کو جمع کرنے اور ری سائیکلنگ کے مرحلے سے گزارنے کے بعد تیار کی جانے والی پلاسٹک بوتلوں کو کمرشل سطح پر لانے کے لیے کام کرینگی۔ تقریب میں ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے اور کلین گرین ایجنڈا کے فروغ  کے لیے حکومت پاکستان اور پرائیویٹ سیکٹر کے مابین ممکنہ اشتراک کے حوالے سے سیشن کا انعقاد بھی ہوا۔ ان موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ پیپسی کو پاکستان اور نوواٹیکس لمیٹڈ کی جانب سے  پلاسٹک ری سائیکلنگ کا اقدام خوش آئیند ہے اور اس سے ماحولیاتی آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ پیپسی کو پاکستان کے شعبہ پبلک پالیسی اینڈ گورنمنٹ افئیئرز، خرم شاہ کا کہنا تھا کہ پلاسٹک کے لیے گردشی معیشت کے فروغ کے حوالے سے پیپسی کو پاکستان کے وژن میں ری سائیکلنگ ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ری سائیکلنگ کے لیے ایسے حل متعارف کروائے جائیں جس سے پوری انڈسٹری کو فائدہ ہو۔ حال ہی میں پیپسی ک کی جانب سے پیپسی پازیٹیو کا اعلان کیا جو کہ ایک سٹریٹجک ٹرانسفارمیشن ہے جس کے تحت زمین اور اس پر رہنے والوں کے لیے  مثبت تبدیلی لانے کے لیے کام کرنے کے ساتھ ساتھ  ترقی کی منازل بھی تہہ کہ جائیں۔ پیپسی پازیٹیو کے تحت پیپسی کو کی جانب سے 2030 کے لیے نئے پیکجنگ اہداف مقرر کیے گئے ہیں جس سے پیپسی کی جانب سے اپنے فوڈ اینڈ بیوریج پورٹ فولیو میں خالص پلاسٹک کا استعمال 50فیصد کم کر دیا جائیگا اور اس کی جگہ 50فیصد ری سائیکل کی گئی پلاسٹک استعمال کی جائیگی۔ 

ای پیپر دی نیشن