کراچی(اسپورٹس رپورٹر) کشمیر پریمئرلیگ کی فرنچائز مظفرآباد ٹائیگرز کے چیئرمین ارشد خان تنولی نے مانسہرمیں کرکٹ ٹرائلزمنعقد کرانے کا اعلان کردیا۔۔ ارشدخان تنولی نے مانسہرہ میں جناح گروپ آف کالجزکی تقریب میں شرکت کی۔ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالب علموں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پرارشد خان نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی بچوں کے لیے ضروری ہیں۔ کھیلوں میں اچھے بچوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ کشمیر پرئمیرلیگ کے آئندہ برس ہونے والے دوسرے ایڈیشن سے قبل مانسہرہ میں بھی ٹرائلز کروائے جائیں گے۔ کوشش ہوگی مانسہرہ میں بھی کرکٹ اکیڈمی شروع کریں۔ چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو صلاحیتیں دکھانے کیلیے پلیٹ فارم فراہم کرتے رہیں گے اور انہیں اپنے کے پی ایل کے اسکواڈ کا حصہ بھی بنائیں گے۔