چلڈرن کمپلیکس میں دل کے سوراخ والے مزید دو بچوںکی کامیاب سرجری

ملتان(خصوصی رپورٹر) چلڈرن کمپلیکس میں دل کے سوراخ سے متاثرہ بچوں کی کامیاب کارڈک سرجری کا سلسلہ تارے زمین پر ٹرسٹ اور پنجاب گورنمنٹ محکمہ صحت کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے اس سلسلے میں اب تک آٹھ بچوں کی کامیاب کارڈک سرجری کرلی گئی ہے اور امریکہ سے آئے ہوئے ماہر پیڈیاٹرک کارڈیالوجسٹ سرجن ڈاکٹر علی بخاری نے بتایاکہ  ہم ہر ہفتے دو سے چار مریض بچوں کی کارڈک سرجری چلڈرن کمپلیکس میں کررہے ہیں پیدائشی دل کے سوراخ سے متاثرہ بچوں کی تعداد زیادہ ہے اور میری تمام ٹیم کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ان متاثرہ بچوں کی کارڈک سرجری کرکے خطے کے لوگوں کو مستفید کیا جائے۔گزشتہ روز بھی احمد پور سیال کی ڈیڑھ سالہ زینب اور چوک منڈا کے تین سالہ رہائشی محمد عزیر کی کامیاب کارڈک سرجری کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن