خانیوال(خبرنگار)پیپلزپارٹی کے ضلعی رہنما کسان ونگ تحصیل میاں چنوںکے صدر چوہدری عامر شفیق گجر نے کہاکہ حکو مت کی طرف سے انتخابی اصلاحات اورنیب آرڈینس بدنیتی ہے۔من مرضی کے فیصلوں کا وقت گزر گیا عوام انتہائی باشعور ہیں ْمہنگائی کیخلاف پیپلزپارٹی کی تحریک نااہل حکمرانوں سے نجات تک جار ی رہے گی۔انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کا ملک میں مہنگائی سے انکار غریب عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ۔