بورے والا(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عتیق الرحمان نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی کے بغیر اسلامی معاشرہ تشکیل نہیں پاسکتا انصاف کی فراہمی سے جرائم کو ممکنہ حد تک کم کیا جاسکتا ہے نظام عدل ظلم و ناانصافی کے خاتمہ کیلئے اولین شرط ہے اللہ تعالی نے انصاف کی فراہمی کی جو ذمہ داری ہم پر عائد کی ہے اسے پوری دیانتداری سے ادا کر کے ہی ہم سرخرو ہو سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل کورٹس بورے والا میں کمیٹی روم،نظارت برانچ اور سیکورٹی چیک پوسٹ کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل سیشن ججز بورے والا محمد یونس عزیز،محمد وسیم مبارک،شوکت جاوید خان،ملک امان اللہ خان،سول ججز چوہدری ناصر محمود،طاہر منظور،طاہر حسین،بشریٰ شہزادی، موجود تھے۔