آپؐ کی دنیا میں تشریف آوری اﷲ کا انسانیت پر احسان عظیم


کبیروالا (نامہ نگار) آقائے دو جہانؐ، نبی آخر الزمانﷺ کی آمدسے فسق و فجو ر کے بت پاش پاش ہوگئے،آپؐ کی دنیا میں تشریف آوری رب کائنات کا انسانیت پر احسان عظیم، آپؐ نے بنیادی انسانی حقوق مقرر کئے، آپکیؐ ولادت سے دین اسلام مکمل ہوا، آپ کے بتائے راستوں پر چل کر ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی یقینی بنائی جاسکتی ہے، تفرقہ بازی اوردنیا وی مشکلات سے نجات پانے کے لئے اسوہ حسنہ پر عمل کرنا ہوگا، ولادت باسعادتؐ کی حقیقی خوشیاں منانے کے لئے آپ کی دی گئی تعلیمات پر عمل پیرا ہو نا ہوگا، ان خیالا ت کا اظہار مقامی سماجی تنظیم ’’مان‘‘کے زیر اہتمام منعقدہ’’ میلاد النبیؐ‘‘ سیمینارسے ملک طاہر شفیق۔ مہر مزمل علی چدھرڑ،  الحاج ملک ناصر شفیق مو لانا حکیم عبدالرحمن جامی، مولانا صاحبزادہ عبدالمجید انور،  قاری محمد ظفر ندیم  رائو محمد ناصر یامین،سیداحتشام رضا، میاں محموداحمد صدیقی،  ملک توفیق احمد،مہر محمد نوا ز گھبیسر‘چوہدری اختر جلال نعیم و دیگر نے کیا۔

ای پیپر دی نیشن