ملتان( سماجی رپورٹر) سنی تحریک ملتان و جامعہ صدیقہ مہریہ کے زیراہتمام تحفظ ناموس رسالت،اہلبیت و صحابہ ا ور استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں میلاد ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت متحدہ میلاد کونسل کے چیئرمین خواجہ شفیق اللہ صدیقی البدری،صدر مرزاارشدالقادری،علامہ عبدالرشید سعیدی،راؤ عارف رضوی،رکن الدین حامدی، مرزااصغر علی ودیگر نے کی۔میلاد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرزاارشدالقادری نے کہا کہ تاجدار ختم نبوت کی آمد کا جشن منانا عظیم سعادت اور دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے۔آپ کی آمد سے نبوت کا باب بند ہوگیا۔علامہ عبدالرشید سعیدی نے کہا کہ حضور کی ولادت کا جشن منانا توفیق خداوندی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔رکن الدین ندیم حامدی نے کہا کہ متحدہ میلاد کونسل فروغ عشق رسول کی تحریک ہے۔ استقبال ربیع الاول میلاد ریلی میں قاری غلام جیلانی نقشبندی،شفقت طلال تاشفین،علامہ سعید اختر،بلال برکت بھٹہ،سابق مجسٹریٹ جمیل احمد،ثناء اللہ،محمد جمیل عطاری‘ کامران آرائیں،ملک ساجد زرگر،عبدالحمید بدری ا وردیگر نے شرکت کی۔
تاجدار ختم نبوتؐ کی آمد کا جشن منانا عظیم سعادت: مرزا ارشدالقادری
Oct 09, 2021