قومی سطح پر ایس ڈی جی 4 اولین ترجیحی ہدف،فنڈز مختص کیے جائیں، اریبہ شاہد


اسلام آباد( نوائے وقت رپو رٹ )''پاکستان کے تعلیمی بحران سے نمٹنے کی فوری ضرورت کی اہمیت جاننے کے باوجود وفاقی اورصوبائی حکومتوں کی سطح پر تعلیمی مسائل سے غیر منظم طریقے سے نمٹا جا رہا ہے۔ اس کا سب سے بڑا ثبوت قومی سطح پر منظور شدہ  SDG 4 کے ترجیحی اہداف میں ناکافی اور سست رفتار سرمایہ کاری سے کیا جا سکتا ہے۔'' ان خیالات کا اظہار ماہر معاشیات اور حال ہی میں شائع ہونے والے وائٹ پیپر ''تعلیم میں عوامی سرمایہ کاری: پاکستان میں SDG 4 کی ایک تشخیص۔'' کے مصنف، عاصم بشیر خان نے کیا۔ وائٹ پیپر کے مشاہدات پر روشنی ڈالتے ہوئے PYCA کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اریبہ شاہد نے کہا، ''اگرچہ  قومی سطح پر SDG 4 کو اولین ترجیحی ہدف قرار دیا گیا ہے تاہم، 2030 میں صرف نو سال باقی رہ جانے کے باوجود، وفاقی اور صوبائی حکومتیں ابھی تک اپنے بجٹ اعلانات میں اس ہدف کے حصول کے لیے خاطر خواہ فنڈز مختص نہیں کر پائیں۔

ای پیپر دی نیشن