حکومت پرپراپرٹی ٹیکس میں 300فیصد تک اضافہ پر نظر ثانی کرے، صدر ایوان تجارت

Oct 09, 2021

ملتان (سماجی رپورٹر ) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر خواجہ محمد حسین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پرپراپرٹی ٹیکس میں 300فیصد تک  اضافہ کے فیصلہ پر نظر ثانی کرے کرونا لاک ڈاؤن اوردیگر معاشی مسائل کا شکار تاجر بڑھا پراپرٹی ٹیکس ادا نہیں کرسکتے جوحکومت کے ایز آف ڈوئنگ بزنس پالیسی کے خلاف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم سی سی آئی میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر ظفراقبال صدیقی چیئرمین جنوبی پنجاب مرزااعجاز علی چیئرمین ملتان شہر احتشام الحق چیئرمین ضلع ملتان طارق کریم چوہدری شامل تھے انہوں نے خواجہ محمد حسین کو ایوان تجارت و صنعت ملتان کا صدر منتخب ہونے پر گلدستہ  پیش کیا جبکہ شیخ فہیم ستاراور سیکرٹری جنرل محمد شفیق بھی موجودتھے وفد نے خواجہ محمد حسین سے کاروباری حالات ٹیکسیشن اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔

مزیدخبریں