لودھراں( نامہ نگار)محکمہ صحت لودھراں کے حکام کی غفلت سے23 ڈیلی ویجز ویکسی نیٹرز کا مستقبل دائو پر لگ گیاتفصیلات کے مطابق لودھراں محکمہ صحت میں ہر کام میں کرپشن کی جارہی ہے ضلعی ڈی ایس وی عبدالرؤف نے 61ہزار روپے ایک سو روپے کی خاطر 23 ڈیلی ویجز ویکسی نیٹرز کا مستقبل تاریک کردیا ہے ذرائع کے مطابق عبدالرؤف نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے نوجوان سے رجسٹریشن کے نام پر فی کس 2700روپے وصول کئے ان کو اپنے نام کی ڈی ڈی بناکر دے دی لیکن محکمہ کے اکاوئنٹ میں پیسے نہیں بھیجے گئے رجسٹریشن نہ ہونے پر لودھراں میں ویکسی نیٹرز کی بھرتی نہ ہو سکی۔ جس سے23 ڈیلی ویجزویکسی نیٹرز کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے۔ زرائع نے بتایا ہے کہ ڈی ڈی بناکر دینے کے اختیارات سی ای او اور ڈی ایچ او کے پاس ہیں۔ شہریوں نے محکمہ صحت لودھراں میں بے ضا بطگیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔