وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ذ ہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہاہے کہ تندرست زندگی کا براہ راست تعلق صحت مند دماغ سے ہے۔ عوام میں ذ ہنی بیماریوں سے بچاؤ او راحتیاطی تدابیر کا شعور پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ غربت، عدم تحفظ اور تعلیم میں کمی کے باعث ذہنی انتشار میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔موبائل فون اور کمپیوٹر کا غیر معمولی استعمال بھی ذہنی بگاڑ کا باعث بن رہا ہے۔ قانون فطرت سے ہٹ کر زندگی گزارنے سے ذ ہنی امراض لاحق ہونے کے خدشات میں اضافہ ہوتا ہے۔ میانہ روی اور اعتدال کے ساتھ زندگی بسر کرنے سے ذہنی صحت برقرار رہتی ہے۔ جسمانی ورزش، تفریحی سرگرمیاں اور اچھا ماحول دماغی صحت کیلئے ضروری ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد کی بحالی کے لئے اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ ذہنی امراض میں مبتلا افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج عزم کرنا ہے کہ ذ ہنی امراض میں مبتلا افرادکے علاج معالجے و بحالی کیلئے مربوط انداز میں کوششیں جاری رکھیں گے.