عید میلادالنبیؐ آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی،  صدر، وزیراعظم  بلاول، زرداری کے پیغامات، مبارکباد 


لاہور؍ اسلام آباد (خبر نگار+ خصوصی نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) جشن عید میلاد النبی ﷺآج مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ حضور ارکرمﷺ سے عقیدت اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے آقا دو جہاں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کا جشن منانے کے لیے شہر کی اہم شاہراہوں اور سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری محکموں، ضلعی انتظامیہ اور عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مال روڈ، گورنر ہائوس، پنجاب اسمبلی، عجائب گھر، واپڈا ہاؤس سمیت دیگر اہم عمارتوں کو رنگ برنگی روشنیوں سے منور کر دیا۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21توپوں کی سلامی کے ساتھ ہو گا۔ نماز فجر کے بعد اسلام کے فروغ، ملک اور امت مسلمہ کے اتحاد، یکجہتی، ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ ملک بھر میں درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل منعقد کی جائیں گی۔ سیمینارز اور کانفرنسزسمیت میلاد جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی، نبی کریم جشن ملک بھر کے گلی، محلوں اور بازاروں کو خوبصورت روشنیوں، برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں، مسجدوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔ مختلف دینی جماعتوں کی جانب سے میلاد ریلیوں اور جلوسوں اور اجتماعات کا انعقاد گذشتہ رات سے ہی ہوگیا۔ ملک بھر میں عام تعطیل اعلان کیا گیا ہے۔ وزارت  مذہبی امور نے دو روزہ بین الاقوامی سیرت النبیؐ کانفرنس  کی ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے 12 ربیع الاؤل کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ 12 ربیع الاؤل سرکار دو عالم، رحمت اللعالمین خاتم النبین حضرت محمدؐ کی آمد سعید کے  بابرکت موقع پر میں پاکستانی قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اگر ہم اپنے معاشرے قوم اور ملک میں امن چین سکھ دوسروں کی خیر خواہی صدق و وفا امانت دیانت اور ترقی چاہتے ہیں تو ہمیں دوبارہ سے اس مثالی معاشرہ کے رہن سہن اور اعلیٰ اقدار کو اپنے معاشرے میں اپنانا ہوگا اور حضورؐ کی مبارک تعلیمات کو زندگی کے ہر شعبے میں مشعل راہ بنانا ہوگا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا  12ربیع الاول  کے  موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ جس ماہتابِ نبوت کا انسانیت صدیوں سے انتظار کر رہی تھی کہ وہ طلوع ہو اور اپنی ضیاء پاشیوں سے جہالت، ظلم، بربریت، استحصال کے گھٹاٹوپ اندھیروں کو دور کرے، سرور انس و جان اور نبی آخر الزماں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبین ﷺکو تمام انسانوں کی طرف مبعوث فرمایا۔ میری طرف سے اس نعمتِ عظمٰی کی تشریف آوری پر قوم کو مبارک ہو۔ یہ اللہ تعالیٰ کا احسانِ عظیم ہو ا کہ اس نے حضور کو تمام  جہانوں کے لیے رحمت بناکر بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ  آپ کی تشریف آوری سے دکھیوں کو  چین ملا، بے سہاروں کو سہارا ملا۔  وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی قوم سمیت پوری امتِ مسلمہ کو عید میلاد النبیؐ کی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں کہا کہ آمدِ رسولؐ سے انسانیت نے اپنے کھوئے ہوئے اعلیٰ اقدار اور اخلاقیات کو واپس حاصل کیا۔ آج اگر انسان ذات پیغمبرِ اسلام حضرت محمدؐکے بتائے ہوئے بقائے باہمی کے اصولوں، تعاون، رواداری اور برداشت کی اقدار کی مکمل پیروی کرے، تو دنیا سے تنازعات و کشیدگی کا خاتمہ اور کرہِ ارض امن اور خوشحالی کا گہوارہ بن سکتی ہے۔  آصف علی زرداری نے عید میلاد النبی کے موقع پر عوام سے کہا ہے کہ وہ سوچ و بچار کریں۔ آج ہم اپنے پیارے نبی حضرت محمدؐکی ولادت کی خوشیاں منا رہے ہیں۔ خوشیاں منانے کے ساتھ ساتھ ہمیں اس بات پر بھی غور و فکر کرنا چاہیے کہ ہم ان کی تعلیمات ، برداشت اور ایک دوسرے کو سمجھنے سے کس قدر دور ہوگئے ہیں۔ پیار ے نبیؐ نے کبھی بھی اپنے نام پر تشدد کی تبلیغ نہیں کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...