لورالائی (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنربوری جمیل احمد بلوچ نے لیویز فورس کے ہمراہ میختر کے پہاڑوں میں چھاپہ مار کر گذشتہ دنوں شہید ہونے والے رسالدار حاجی خیرالدین حمزہ زئی کے 8قاتلوں میں سے5 قاتلوں کو گرفتار کرلیا۔واضح رہے کہ 20 ستمبر کو لیویز فورس نے میختر کے علاقہ میں چھاپہ مارا تھا اس دوران ملزمان نے لیویز فورس پر فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں رسالدار لیویز حاجی خیرالدین حمزہ زئی کو شہید اور ایک اہلکار شدید زخمی کر دیا تھا ۔