کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے عمران خان پر وار کرتے کہا ہے کہ عمران خان کی آڈیو میں ارکان اسمبلی خریدنے کا اعتراف ان کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ سوال یہ ہے کہ پانچ ارکان اسمبلی کو خریدنے کیلئے پیسے کہاں سے آئے، عدالتیں ارکان اسمبلی خریدنے کے عمران خان کے اعترافی بیان کا نوٹس لیں۔ عمران خان کے خلاف جے آئی ٹی بناکر تفتیش کی جائے، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان ناکام ترین وزیراعظم تھے، نوجوان نسل کسی جھانسے میں نہ آئے پنجاب کی جیلوں سے خوفزدہ ہیں تو سندھ آ جائیں۔