ہتک عزت کیس‘ گلوکارہ میشا شفیع اور گواہان 18 اکتوبر کو جرح کیلئے طلب


لاہور (خبر نگار) ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے گلوکار علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کیس میں گلوکارہ میشا شفیع اور ان کے گواہان کو 18 اکتوبر کو جرح کے لئے طلب کر لیا۔ میشا شفیع کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کے شوہر اور گواہ رحمان کو آخری کارروائی میں عدالت میں پیش ہونا تھا‘ تاہم رحمان کی والدہ کی موت کے سبب وہ کینیڈا روانہ ہو گئے جبکہ میشا شفیع اور ان کے شوہر پہلے ہی کینیڈا میں ہیں اور ان کی پاکستان واپسی ممکن نہیں ہے۔ ثاقب جیلانی ایڈووکیٹ نے عدالت سے ویڈیو لنک کے ذریعے میشا شفیع اور ان کے گواہان کی جرح کی درخواست کی جس پر سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن