امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے دورہ آزاد کشمیر پر بھارتی حکا م بوکھلاہٹ کا شکار

Oct 09, 2022


نئی دہلی(کے پی آئی) پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے حالیہ دورہ آزاد جموں و کشمیر پر بھارتی حکا م بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔ نئی دہلی میں بھارتی وزارت خارجہ  کے ترجمان نے  اسلام آباد میں متعین امریکی سفیر کو پاکستان کے زیر نتظام جموں و کشمیر کو آزاد جموں و کشمیر کہنے پر اعتراض کیا ہے ۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکی حکام کو بھارت کے اعتراضات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ڈونلڈ بلوم نے 2 سے 4 اکتوبر تک آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کیا تاکہ پاکستان امریکہ شراکت داری کو فروغ دیا جا سکے اور دونوں ممالک کے گہرے اقتصادی، ثقافتی اور عوام کے درمیان تعلقات کو اجاگر کیا جا سکے۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم تنویر الیاس اور تعلیمی، کاروباری، ثقافتی اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی تھی۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ڈونلڈ بلوم کے دورہ آزاد جموں وکشمیر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اس حوالے سے اپنے اعتراضات سے امریکہ کو آگاہ کر دیاہے۔

مزیدخبریں