کابل (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امریکہ کو موجودہ افغان حکومت سے اچھے تعلقات قائم کرنے چاہئیں، افغانستان میں طاقت کا استعمال کامیاب نہیں رہا۔ امریکہ خطے میں اپنے مفادات کیلئے استحکام چاہتا ہے۔ امریکہ خطے میں استحکام چاہتا ہے تو اسے افغان حکومت سے مثبت تعلقات بنانے چاہئیں۔