واشنگٹن (این این آئی )وائٹ ہاس کے ایک ترجمان نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ ہمارے پاس اپنی سٹریٹجک جوہری پوزیشن کو پھر سے ترتیب دینے کی کوئی وجہ نہیں ہے کیونکہ ہمیں ایسے کوئی اشارے نہیں ملے کہ روس جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی تیاری کر رہا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق روسی بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر جو بائیڈن کی تقریر امریکہ کی اس سنجیدگی کی تصدیق کرتی ہے جس کے تحت روسی جوہری خطرات کو سمجھا جا رہا ہے۔ترجمان کیرن جین پیئر نے یہ وضاحت اس وقت دی ہے جب جمعرات کو امریکی صدر بائیڈن اپنے بیان میں انتہائی سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرد جنگ کے بعد پہلی مرتبہ دنیا کو اپنے خاتمے کے خطرے کا سامنا ہے۔ بائیڈن نے یہ انتباہ یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے تناظر میں جاری کیا۔سوال یہ پوچھا گیا تھا کہ کیا بائیڈن کا یہ انتباہ امریکہ کو ملنے والی کسی نئی انٹیلی جنس سے متعلق ہے؟ جواب میں کیرن جین پیئر نے کہا نہیں۔
روس نے جوہری ہتھیار استعمال نہیں کئے :امریکہ
Oct 09, 2022