نئی دلی(این این آئی)بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں حال ہی میں مذہب کی تبدیلی کی ایک بڑی تقریب منعقد ہوئی ہے جس میں تقریباً 10ہزار ہندوئوں نے دیوی دیوتائوں کی پوجا نہ کرنے کا حلف لیا اور بدھ مت قبول کر لیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ممبئی سے شائع ہونے والے اخبار کی ایک خبر میں کہا گیا کہ 5اکتوبر کو نئی دلی کے امبیڈکر بھون میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں عام آدمی پارٹی کے وزیر راجندر پال گوتم بھی موجود تھے۔