ڈبلن (اے پی پی)آئرلینڈ میں ایک پٹرول سٹیشن پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 30زخمی ہو گئے ہیں ۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق آئرلینڈ کے شمال مغربی علاقے کریسلو کے مضافات میں ایپل گرین پٹرول سٹیشن پر مقامی وقت کے مطابق پگتہ کی علی الصبح 3بجے دھماکہ ہوا۔زور داردھماکے سے 2 منزلہ فلیٹ کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 30 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیم نے نعشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپیتال منتقل کر دیا ہے۔