پیوٹن کوسالگرہ پر بیلاروس  کے صدرکا ٹریکٹر کادلچسپ تحفہ

Oct 09, 2022


ماسکو(این این آئی)روسی صدر پیوٹن کو ان کی سالگرہ پر بیلا روس کے صدر نے دلچسپ تحفہ دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلاروس کے صدر نے اپنے اہم اتحادی پیوٹن کو ان کی 70 ویں سالگرہ پر ٹریکٹر کا تحفہ دیا۔روس کے آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ نے پیوٹن کو دیے گئے تحفے کی تصدیق کی اور کہا کہ روس پرپیوٹن کا اقتدار خدا کی طرف سے عطا کردہ ہے۔پیوٹن کی سالگرہ کے موقع پر چرچ کے سربراہ نے ملک بھر کے عوام سے ان کی صحت کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔

مزیدخبریں