ایران میں مظاہرے جاری، طلباء دشمن کا خواب پورا نہ ہونے دیں: صدر رئیسی 

Oct 09, 2022


تہران (نوائے وقت) ایران میں پولیس کی زیر حراست قانون کی ہلاک کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے تہران کی خواتین یونیورسٹی میں تقریب کے موقع پر بیان میں کہا کہ طلباء  دشمن کے خوابوں کو پورا نہ ہونے دیں۔ دشمن کا خیال ہے جن جامعات کے ذریعے اپنے عزائم پورے کرا سکتا ہے۔ دشمن نہیں جانتا کہ ہمارے طلباء اور اساتذہ باشعور ہیں۔ ہمارے طلباء اور اساتذہ دشمن کے جھوٹے خواب پورے نہیں ہونے دے سکتے۔ ہمارے ماہرین سائنس اور دیگر شعبوں میں بھی دشمن کو یقینی شکست دیں گے۔

مزیدخبریں