نواز شریف جلد پاکستان آ رہے، عدالتوں سے سرخرو ہوکر ملک کی خدمت کریں گے: کیپٹن (ر) صفدر 

Oct 09, 2022


منڈی فیض آباد (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 118کے غیور عوام ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ڈاکٹر شذرہ منصب کو کامیاب کروا کر عمران خاں کو مسترد کر کے وہ ثابت کریں کہ وہ محب وطن شہری ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھچوکے پار مرزا پور اور مغلانوالہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بول کر قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف بہت جلد پاکستان  آرہے ہیں اور وہ عدالتوں سے سرخرو ہو کر ملک کی خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا ہے۔

مزیدخبریں