کامونکی، کبوتر بازی، ایک مرلہ زمین پر فائرنگ، دو نوجوان جاں بحق 

Oct 09, 2022


کامونکی(نمائندہ خصوصی) کبوتر بازی اور ایک مرلہ زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجہ میں دو نوجوان جا ں بحق ہوگئے جبکہ گولیاں لگنے سے دوشیزہ سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں مرزا پور کے جمیل ڈھلو اور حنیف بٹ دونوں ہمسایوں کے بیٹوں کا کبوتر بازی  پر پانچ سال سے اکثر و بیشتر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ گذشتہ شام گاؤں میں کبڈی میچ کے دوران حنیف بٹ کے بیٹے رفیق بٹ کے ویڈیو بناتے ہوئے روشنی پڑنے پر جمیل ڈھلو کا معمولی جھگڑا ہوا جس پر جمیل ڈھلو نے اپنے بیٹے قربان علی کو فون کر کے راولپنڈی سے بلوایا اورگذشتہ صبح  جمیل ڈھلوکے بیٹے قربان علی نے حنیف بٹ کے بیٹے رفیق بٹ  کو گھر میں گھس کر ڈنڈوں سوٹوں سے مارنا شروع کر دیا۔ اسی دوران منشا بٹ نے فائرنگ کر کے پچیس سالہ قربان علی اور اس کے چچا عبدالستار فوجی اور اٹھارہ سالہ بہن حاجرہ بی بی کو شدید زخمی کر دیا جبکہ جمیل ڈھلو کے بیٹے کی فائرنگ سے پچیس سالہ منشاء بٹ اور بائیس سالہ رفیق بٹ دونوں بھائی شدید زخمی ہوگئے۔ قربان علی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے واہنڈو ہسپتال میں دم توڑ گیا، جبکہ دوسرے واقعہ میں موضع ننگل دونا سنگھ میں ایک مرلہ زمین کے تنازعہ پر شمشاد اور سرفراز دونوں بھائیوں میں معمولی لڑائی ہوئی جس کی معززین نے صلح کروا دی۔ رانا سرفراز نے اپنے بھائیوں اور سسر اور سالوں  کی مدد سے فائرنگ کر کے اپنے بھتیجے یاسر شمشادکو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ لڑائی کے دوران  چھڑانے والا شریف نامی بھی  زخمی  ہوگیا۔واہنڈو پولیس نے نعشوں کو پوسٹمارٹم اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ ایک ملزم عبدالجبار کو بارہ بور بندوق سمیت حراست میں لے لیا ہے۔

مزیدخبریں