جنین (نوائے وقت رپورٹ) اسرائیلی فوج نے مغربی علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران فائرنگ کر کے دو فلسطینیوں کو شہید اور 11 کو زخمی کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے جنین میں اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپ میں سرچ آپریشن کیا اور چھاپہ مار کارروائی کے دوران اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اسرائیلی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے میں تاخیری حربے اپنائے۔ فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 11 زخمیوں کو تاخیر سے ہسپتال لایا گیا جس کے باعث کافی خون بہہ گیا۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نہایت نازک ہے۔
جنین کے پناہ گزین کیمپ میں اسرائیل فوج کی فائرنگ 2 فلسطینی شہید 11زخمی
Oct 09, 2022