لانگ مارچ کے بعد شرجیل میمن جیسے کرپٹ ڈھونڈنے سے نہیں ملیں گے: فیاض چوہان

Oct 09, 2022

لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت پاکستان کی ناکام ترین حکومت تھی اور ہے۔ سندھ حکومت کی کرپشن کی مثالیں ملکی تاریخ میں نہیں ملتیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوام کو لوڈ شیڈنگ، گیس کی قلت اور معیشت کی تباہی جیسے تحفے دیئے۔ پیپلز پارٹی کا جس طرح پنجاب سے صفایا ہوا ہے ایسے پورے پاکستان سے ہو گا۔ پیپلز پارٹی پاکستان میں ہارس ٹریڈنگ، لوٹا سیاست اور ڈرٹی پالیٹکس کی ماسٹر مائنڈ ہے۔ پیپلز پارٹی کی کارکردگی محض میگا کرپشن اور منی لانڈرنگ تک محدود ہے۔ سندھ کی عوام ان سے کوئی امید نہ رکھے۔ سندھ کی فلاح و بہبود صرف میڈیا اور پریس  کانفرنسز تک محدود ہے۔ منی لانڈرنگ کے بادشاہ اب عمران خان پر انگلیاں اٹھاتے ہیں۔ عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہے جو سندھ کی عوام کی تقدیر بدلے گا۔ عوام ابھی تک شرجیل میمن کا شہد نہیں بھولے۔ لانگ مارچ کے انقلاب کے بعد شرجیل میمن جیسے کرپٹ کردار ڈھونڈنے سے نہیں ملیں گے۔ لانگ مارچ کا انقلاب امپورٹڈ حکومت اور سندھ کی کرپٹ ترین حکومت کو بہا لے جائے گا۔ 

مزیدخبریں