عوام کو عمران کا اصل چہرہ دکھانا ضروری‘ رانا ثناء نے ظلم کا مقابلہ کیا: خواجہ آصف

Oct 09, 2022


سیالکوٹ (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے2018 ء کے الیکشن سے قبل ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کے وعدے کئے گے اورسیاسی بنیاد پر اس نے الیکشن لڑا۔ وہ بتائے اس کا کون سا بیانیہ پورا ہوا۔کل دو آڈیو لیکس سامنے آئیں اس کے اندر گفتگو سب نے سنی ہے۔ سات آٹھ سال پہلے عمران خان نے نیریٹیو بنایا تھا اور اب اس نے اپنا بیانیہ تبدیل کر لیا۔ ان خیالات کو اظہار انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ، سابق ایم پی اے چوہدری محمد اکرام بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب عمران خان نے اب بیانیہ امپورٹٹد حکومت اور الیکشن میں ووتڑز خریدنے کا اپنایا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف انٹی کرپشن نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔ ہمیں گرفتاری اور پنجاب حکومت سے کوئی خوف نہیں۔ میرے خلاف باتھ روم میں کہہ رہا ہے کہ اس کے خلاف آڑٹیکل 6 کے تحت مقدمہ بناؤ۔ انہوں نے کہا اس کے پہلے بیانے کا کیا حشر ہوا اور اب کا بیانیہ چند ماہ میں منتشر ہو گیا۔ آنے والے وقت میں ان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ اگر یہ آڈیو لیکس جھوٹی ہیں تو فرانزک کروا لیں، اب عمران نے قتل کے منصوبے کا نیا بیانیہ تیار کر لیا ہے۔ یہ ڈبل شاہ ہے ہمیں تو انکی آڈیو لیکس پر یقین نہیں، عمران خان کو اگر آڈیو لیکس پر شبہ ہے تو فرانزک کروا لے۔ خواجہ آصف نے کہا عمران خان کے سارے بیانیے زمین بوس ہو گئے۔ عوام کو اس کا اصل چہرہ دکھانے کیلئے ضروری ہے کہ ہر چیز سامنے لائی جائے۔ عمران خان نے  ترلے منتیں کرکے صدر کو آرمی چیف کے پاس بھیجا اور مارچ اپریل تک توسیع کی پیشکش کی۔ تین چار مہینوں میں اس کے چہرے سے نقاب اتر گیا ہے۔ عمران نیازی خود ووٹوں کی خریدوفروخت میں ملوث۔ آڈیو لیکس نے رہی سہی کسر بھی پوری کر دی۔ پی ٹی آئی چیئرمین بتائیں کرپشن کے خلاف ان کا جہاد کدھر گیا۔ رانا ثناء اللہ نے بہادری سے مقابلہ کیا۔ پنجاب حکومت سے خوفزدہ نہیں‘ گرفتار کرنا ہے تو کر لیں۔

مزیدخبریں