لاہور(نامہ نگار) پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں ٹریننگ حاصل کرنے والا رحیم یار خان سے بھرتی ہونے ولاکانسٹیبل خواجہ سرا نکلا۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں خواجہ سرا کانسٹیبل صبیحہ کی ٹریننگ کیلئے مناسب سہولیات کا انتظام کردیا ہے۔ کانسٹیبل صبیحہ کی بطور مرد کانسٹیبل آسامی پر بھرتی ہوئی تھی دوران تربیت کانسٹیبل کے خواجہ سرا ہونے کا انکشاف ہوا ۔