لاہور (سٹاف رپورٹر) لاہور اور کراچی کے درمیان جزوی ٹرین آپریشن بحال ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز تین ایکسپریس ٹرینوں کو لاہور سے کراچی روانہ کیا گیا۔ روانہ ہونے والی ٹرینوں میں 42 ڈاؤن قراقرم ایکسپریس اپنے وقت مقررہ دوپہر 3بجے، 34 ڈاؤن پاک بزنس ایکسپریس شام 4 بجے، 16 ڈاؤن کراچی ایکسپریس شام 5 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوئی۔ علاوہ ازیں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سعد رفیق نے افسران کو ہدایت دی کہ تھرکول ٹرانسپورٹیشن پراجیکٹ بڑا چیلنج ہے۔ اسے ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے وینڈنگ سٹالز کی یکساں ڈیزائن پالیسی تیار کرنے کی ہدایت بھی کی وزیر ریلوے نے کراچی تک چلائی جانے والی مسافر ٹرینوں کی پنکچوالیٹی اورآکوپینسی پراطمینان کا اظہار کیا۔ سعد رفیق نے ٹرینوں اور 20 بڑے ریلوے سٹیشنز پر صفائی یقینی بنانے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کرنے اورکوئٹہ زاہدان سیکشن کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی ۔
لاہور اور کراچی کے درمیان جزوی ٹرین آپریشن بحال، 3 ٹرینیں روانہ
Oct 09, 2022