سوات شرپسندوں کی فائرنگ ، کوئٹہ میں چوکی پر بم حملہ ، 7 زخمی ، 2 دہشتگرد ہلاک 


سوات؍ کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) سوات اور کوئٹہ میں دہشتگردوں کی کارروائی سے سات افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق سوات رحیم آباد بائی پاس پر شدت پسندوں نے فوج کے جوانوں پر فائرنگ کی تھی جس کے باعث تین جوان زخمی ہو گئے جبکہ جوابی فائرنگ میں دو شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ہلاک ملزمان دہشت گردوں کے سہولت کار تھے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن کیا۔ دوسری طرف بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب روڈ پر دھماکے میں چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے سے سریاب روڈ کا پورا علاقہ لرز اٹھا، اہل علاقہ اور پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کیئے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ زخمیوں میں خیر محمد، گل خان، صدر الدین اور زین الدین شامل ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم شرپسندوں نے دستی بم پھینکا جو چیک پوسٹ کے قریب پھٹ گیا۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...