بدعنوان حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان تنہائی کا شکار ہے: فوادچودھری


اسلام آباد(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کی تنہائی کی وجہ حکمران ہیں کیونکہ دنیا انہیں بدعنوان سمجھتی ہے،  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  فواد چودھری نے لکھا کہ 2005میں زلزلہ آیا تو پوری دنیا پاکستان کے لیے پریشان تھی اور 2005 زلزلے میں بھی امداد توقع کے برعکس آئی تھی،انہوں نے کہا کہ 2010سیلاب میں بھی پاکستان کو بھرپور مدد ملی لیکن اس بار سیلاب میں بڑی تباہی کے باوجود پاکستان تنہا ہے،فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کی تنہائی کی وجہ حکمران ہیں اور دنیا انہیں بدعنوان سمجھتی ہے، دنیا پاکستان کے بدعنوان حکمرانوں کو امداد دینے سے گریزاں ہے۔

ای پیپر دی نیشن