شہری کی ہلاکت ‘ لواحقین کا احتجاج رنگ لے آیا ‘ایس ایچ او ‘تھانیدار‘کانسٹیبل معطل 

Oct 09, 2022


لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس  فیصل شاہکار نے  ٹیکسلا میں عادل نامی شخص کی ہلاکت پر لواحقین کے احتجاج کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ذمہ داران کیخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی۔  تھانہ ٹیکسلا کے اے ایس آئی ذوالفقار اور کانسٹیبل صفدر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے دونوں اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ سی پی او راولپنڈی نے غفلت برتنے پر ایس ایچ او ٹیکسلا انسپکٹر قمر کو بھی معطل کر دیا۔سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری نے بتایا کہ ابتدائی انکوائری میں اہلکاروں کی جانب سے اختیارات سے تجاوز کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

مزیدخبریں