ترکیہ کے نائب وزیر صحت کادورہ پنجاب ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز ‘ اکیڈمی


لاہور(نامہ نگار)ترکیہ کے نائب وزیر صحت پروفیسرتولگاطولونے آفات سے تیاری اور بچاؤ کے قومی دن کے موقع پر پنجاب ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز اور اکیڈمی کا دورہ کیا تاکہ پاکستان کے شہریوں اور بالخصوص 8 اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلے کی تباہی سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا جا سکے۔  ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں 8 اکتوبر 2022 کوآفات سے بچاؤ کے قومی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے 2005 کے تباہ کن زلزلے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور دعا کی۔ انہوں نے کہا یہ بات خوش آئند ہے کہ ریسکیو 1122 پنجاب جنوبی ایشیاء میں اقوام متحدہ کی پہلی انسراگ سرٹیفائیڈ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بن چکی ہے جبکہ ریسکیو 1122 نے اب تک1کروڑ 15لاکھ سے زائد ایمرجنسی متاثرین کوریسکیو کیا ہے اور 1لاکھ97ہزارسے زائد آتشزدگی کے واقعات میں رسپانس ٹائم اور پیشہ ورانہ فائر فائٹنگ کی بدولت 580ارب روپے سے زائد کے ممکنہ نقصانات کو بھی بچایا ہے۔ انہوں نے میڈیکل، فائر، ریسکیو، اربن سرچ اینڈ ریسکیو کے خصوصی ریسکیو اور ٹریننگ سمیلیٹرز اور اکیڈمی میں جاری تربیتی کلاسزکا بھی مشاہدہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن