کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری اور دیگر کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس میں نامزد شریک ملزم آفتاب حسین کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ نیب پراسیکیوٹر کے ملزم آفتاب حسین 2018ء سے بیرون ملک میں ہیں، ملزم نے نوٹس کے باوجود اب تک جے آئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ نہیں کرایا، ملزم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر ای سی ایل سے نام اخراج کیلئے رجوع کر سکتا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے درخواست گزار کے اکائونٹس سے مشکوک ٹرانزیکشن کا پتا لگایا تھا۔